اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام کی مخصوص نشست کے معاملے پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔کمیشن میں حنا بی بی کے وکیل سینیٹر کامران مرتضی اور صدف احسان کے وکیل پیش ہوئے۔وکیل کا موقف تھا کہ صدف احسان اور انکی فیملی دوہزار اٹھارہ سے جے یوآئی کے ممبرز ہے۔