دستر خوان لگانے کے خواہشمند افراد تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)رمضان المبارک کے حوالے سے اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ،دستر خوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں، ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی، سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی،خواہشمند حضرات اپنے شناختی کوائف اور جگہ کی تفصیلات جمع کروا سکتے ہیں،شہر بھر سے مجموعی طور پر 18 درخواستیں اب تک موصول ہوئی ہیں، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائے گا، بغیر رجسٹریشن عوامی دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔