جماعت اسلامی کے ساتھ گذشتہ شام مذاکرات ہونے تھے، کسی کو تماشہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ضیا لنجار
کراچی( آئی این پی )وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ کسی کو تماشہ کرنے کی اجازت نہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ گذشتہ شام مذاکرات ہونے تھے، کسی کو تماشہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جماعت اسلامی کیخلاف کارروائی کرنی پڑی، جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا کہ سندھ اسمبلی نہیں آنے دیں گے۔ ،سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے سے متعلق اپنے ایک بیان یمں وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ کارکنوں کی جانب سے بھی پتھرا ئو کیا گیا ، پولیس نے 10 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے