سڈنی حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف

حملہ آور بھارتی نژاد ہے :ساتھی کا دعویٰ،آسٹریلیا کا بھارتی ایجنسیز سے رابطہ 
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک )سڈنی حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حملہ آسر کے ساتھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد بھارتی نژاد ہے۔قبل ازیں بھارتی،افغانی اور اسرائیلی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کے انکشاف کے بعد آسٹریلوی حکام نے بھارت کی ایجنسیز سے رابطہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے سڈنی میں فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں آسٹریلوی حکام نے بھارت کی ایجنسیز سے رابطہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سڈنی فائرنگ میں ملوث ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہونیکی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم کے بیٹے حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ نوید کے باپ ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے، اس کی ماں کا تعلق اٹلی سے ہے، انہوں نے کہا ہم اکثربات کرتے تھے کہ اس کے پاس اسلحہ کے لائسنس ہیں۔