امریکی برائون یونیورسٹی فائرنگ کیس، حراست میں شخص کی رہا ئی کا امکان

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں واقع برائو ن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو طلبہ کی ہلاکت اور نو کے زخمی ہونے کے بعد زیرِ حراست میں لئے  گئے ایک شخص کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ شخص کو اہم مشتبہ فرد کے طور پر حراست میں لیا گیا تھا، تاہم اب تحقیقات کا رخ تبدیل ہونے کے باعث اسے رہا کیا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پروویڈنس پولیس چیف آسکر پیریز  نے  پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ اس واقعے میں 20 برس کی عمر کے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں