زرمبادلہ ذخائر12ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی بدولت معیشت میں استحکام آنے لگا۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، نومبر تک ا سٹیٹ بینک کے ذخائر 12.04 ارب ڈالر ہوگئے، ہفتہ وار 620 ملین ڈالر کے اضافے سے پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16.62 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.58 ارب ڈالر ہیں۔