پولیوکے بڑھتے کیسز حکومت کے لیے چیلنج قرار مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے: شہباز شریف

 رواں سال پولیو کے 60 کیسز سامنے آنا انتہائی تشویشناک اور حکومت کے لیے چیلنج ہے،والدین سے اپیل ہے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، پولیوکے خلاف جنگ میںتعاون پر بین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں،وزیراعظم
 پولیو کیخلاف جنگ میںسعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ،، بل گیٹس فائونڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش،ملک بھر میں انسداد پولیو مہم میں شامل کارکنوں، تعاون پر لاء انفورسمنٹ کے شکر گزارہیں،سال کی آخری انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب
 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال پولیو کے 60 کیسز سامنے آنے کو انتہائی تشویشناک اور حکومت کے لیے چیلنج قرار دیا ہے۔پرائم منسٹر ہائوس میں بچوں کو ویکسین پلا کر سال کی آخری انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پولیو کے مرض کو ملک کی سرحدوں سے نکال باہر کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال پولیو کے 60 کیسز سامنے آنا انتہائی تشویشناک اور حکومت کے لیے چیلنج ہے۔شہباز شریف نے والدین سے اپیل کی کہ والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔اْن کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں تعاون پر بین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب، بل گیٹس فائونڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ صوبوں کیساتھ مل کر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پولیو جنگ میں شریک تمام پارٹنر کو خوش آمدید کہتا ہوں، بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم میں شامل کارکنوں کے شکر گزار ہیں، انسداد پولیو مہم میں تعاون پر لاء انفورسمنٹ کے شکر گزار ہیں۔