کراچی میں ہنی ٹریپ کیس: ٹک ٹاکر مخدوم جنید گرفتار، رشتہ دار خواتین بھی زیر حراست

کراچی میں ہنی ٹریپ کیس: ٹک ٹاکر مخدوم جنید گرفتار، رشتہ دار خواتین بھی زیر حراست

ویب ڈیسک: این سی سی آئی اے سکھر کی ٹیم نے کراچی میں ہنی ٹریپ کے ذریعے درخواست گزار کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر مخدوم جنید کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتاری کے دوران ملزم کی رشتہ دار خواتین کی جانب سے مزاحمت کی گئی، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق، این سی سی آئی اے کی ٹیم انسپکٹر الفت سوڈر کی قیادت میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پہنچی، جہاں انفارمر کی اطلاع پر ملزم بھاگنے لگا۔ ملزم نے رشتہ دار خواتین کو کپڑے اتارنے کی ہدایت کی اور لائیو ویڈیو بھی کی۔ خواتین نے کپڑے اتار کر سڑک پر ملزم کے پیچھے چلنا شروع کر دیا۔قریب سے گزرتی سچل تھانے کی موبائل کو بھی این سی سی آئی اے نے مدد کے لیے طلب کیا۔ راجپوت اسپتال کے قریب ملزم مخدوم جنید نے ایف آئی اے اہلکار پر حملہ کیا، اور قصائی کا ٹوکہ اٹھا کر این سی سی آئی اے افسر پر وار کیا، جس سے اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

 این سی سی آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ساتھ ہی خواتین فہمیدہ مخدوم، غزالہ، اور بھانجی کائنات کو بھی حراست میں لیا گیا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم چاروں ملزمان کو کراچی کے دفتر روانہ کر گئی۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق، متاثرہ شخص کے ساتھ ریشما نامی خاتون کی دوستی کے بعد ملزم مخدوم جنید نے ایڈٹ شدہ قابل اعتراض ویڈیو بھیجی اور پیسوں کا مطالبہ کیا۔ ملزم نے پہلے متاثرہ شخص سے 44 لاکھ روپے بٹورے اور بعد میں مزید 70 لاکھ روپے مانگے، جو نہ ملنے پر قابل اعتراض ویڈیو لیک کر دی گئی۔