کابل میں پرچم بردار ریلی نکالی گئی،فوجی پریڈ وجہ بتائے بغیر منسوخ کردی گئی
کابل (آئی این پی )افغانستان پر برسر اقتدار طالبان نے جمعہ کو اپنے اقتدار کی چوتھی سالگرہ کا جشن منایا ، کابل میں طالبان نے پرچم بردار ریلی نکالی تاہم گزشتہ سال منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ اس سال بغیر وجہ بتائے منسوخ کردی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے حکومت کو باضابطہ تسلیم کیے جانے کی پہلی مثال سے طالبان کو حوصلہ ملا ہے اور انہیں امید ہے کہ دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔طالبان کے اقتدار کی چوتھی سالگرہ پر کئی شہروں میں پریڈز کی منصوبہ بندی کی گئی تھی