پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔مالاکنڈ،سوات،  شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ  آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کی شدت 5.6 ریکارڈ، کی گئی۔عالمی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔