احسن اقبال کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

احسن اقبال کی گورنر پنجاب سے ملاقات، اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے بھی اور اب بھی اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اتحادی جماعتیں ہیں اور ملکی مفاد کے لیے ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، اس لیے ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔