مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ، یہ دورہ اس واقعے کے کم از کم ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے جب اسرائیلی فوج نے امریکا کے اتحادی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماں کو نشانہ بنایا تھا۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق روبیو کا استقبال امریکی سفیر مائیک ہکبی سمیت دیگر حکام نے ہوائی اڈے پر کیا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنی اہلیہ جینیٹ دوسدیبس روبیو کے ہمراہ اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر پہنچے۔یہ ان کا جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرا دورہ ہے، اور اس موقع پر وہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے عزم کی تجدید اور غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی پر زور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں