اسرار اللہ گزشتہ کئی روز سے پریشان تھا،گھر والوں کواس کی پریشانی کا علم اس کے دوستوں کے ذریعے ہوا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین، تھانہ شالیمار کی حدود میں ایک 23 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا, پولیس کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ اسرار اللہ نے صبح کے وقت ایک پارکنگ ایریا میں خود کو گولی مار لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر پمز اسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق متوفی کے چچا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسرار اللہ گزشتہ کئی روز سے پریشان تھا اور انہیں اس کی پریشانی کا علم اس کے دوستوں کے ذریعے ہوا تھا۔پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں