سراس لئے ڈھانپاکینسر کی وجہ سے ڈر تھا بال جھڑ جائیں گے،اریج فاطمہ

کراچی (شوبز ڈیسک ) سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے سر کو مسلسل ڈھانپے رکھنے کی وجہ بتادی۔سابقہ اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ دوران انٹرویو اپنے کینسر اور سر ڈھکنے کی وجہ پر بات کررہی ہیں۔اریج فاطمہ نے بتایا مجھ سے بہت لوگ سوال کرتے ہیں کہ میں نے سر  ڈھانپنا کیوں شروع کیا، دراصل مجھ میں جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو ایک ڈر تھا کہ میرے بال جھڑ جائیں گے، مجھے اپنے بالوں پر بہت ناز تھا اور ان ہی کی فکر مجھے سب سے زیادہ تھی، یہ ایک عورت کا اعتماد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا  میں بار بار کہتی تھی کہ جب میں گنجی ہوجائوں گی تو حجاب شروع کردوں گی، حالانکہ اللہ تعالی نے میرے بال نہیں گرائے، یہ چیز کہیں نہ کہیں میرے پچھتاوے کا باعث بنی کہ جب گنجی ہوجائوں گی، کیا تب ہی حجاب کروں گی؟اریج فاطمہ  نے کہا جو بیماری مجھے تھی اس کی لوگوں میں تشخیص ہی نہیں ہوپاتی لیکن راتوں رات میری تشخیص بھی ہوگئی اور علاج بھی ہوا، یہ سب اللہ کا کرم ہے، لوگ مجھے کہتے ہیں گناہوں کی سزا ہے لیکن میں ایک بات بتادوں کہ بیماری آپ کی لکھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا  توکل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔