فیڈرل بورڈ:میٹرک اورانٹرکاپرانانصاب ختم،نیاجاری

 جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا نیانصاب ملک بھرمیں فوری نافذالعمل 
تعلیمی ادارینیانصاب بورڈ کی ویب سائٹ سیحاصل کریں:نوٹیفکیشن
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کا پرانا نصاب ختم کر کے نیا نصاب جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فی الفور ہوگا، اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیا نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کر کے نافذ کریں۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیا نصاب جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے، نیا نصاب طلبہ کی علمی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔وفاقی تعلیمی بورڈ حکام کے مطابق نیا نصاب فیڈرل بورڈ سے منسلک ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں یکساں نافذ ہو گا، تمام منسلک سکولوں اور کالجوں کو فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔