لاہور(کرائم رپورٹر) پرانی انارکلی سائیکل مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکان کا تالا توڑ کر کیش کاونٹر سے ساڑھے سات لاکھ روپے چوری کر لیے۔ پولیس کے مطابق دکان مالک کی مدعیت میں چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے، جس میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔