باغبانپورہ: کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی، حناپرویزبٹ نے رپورٹ طلب کر لی

باغبانپورہ: کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی، حناپرویزبٹ نے رپورٹ طلب کر لی

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں باپ کی جانب سے اپنی کمسن بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کے اس جرم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا ہے۔

ان کی ہدایت پر مشیرِ وزیراعلیٰ برائے خواتین، حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا:

“یہ انسانیت سوز جرم کسی رعایت کے قابل نہیں، ایسے افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔”انہوں نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تفتیش کر رہی ہے، اور حکومت کی ترجیح خواتین اور بچیوں کا تحفظ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔