پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انسپکٹر لیگل کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

 پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انسپکٹر لیگل کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل (Specialist Cadre) کی آسامیوں کے لیے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کمیشن کے مطابق، 235 آسامیوں کے لیے منعقدہ امتحان میں 3381 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 1797 امیدوار پہلے مرحلے میں کامیاب قرار پائے ہیں۔امتحان 21 ستمبر 2025 کو منعقد ہوا تھا، جس میں امیدواروں نے پاکستان پینل کوڈ، ضابطہ فوجداری، قانونِ شہادت اور اینٹی ریپ ایکٹ سے متعلق پرچے دیے۔ترجمان کے مطابق، کامیاب امیدوار اب دوسرے مرحلے میں شامل ہوں گے، جس میں انگلش اور اردو مضمون نویسی کے پرچے لیے جائیں گے۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کامیاب امیدواروں میں حمیرا، شیزا منظور، فرحین مختار، حافظہ عرشیا شاہین، انعم شہزادی، نمرہ عاشق، ثروت شوکت، سائرہ خالد، سیدہ فاطمہ عدا بخاری اور زوبیہ ظفر شامل ہیں۔