ایرانی وزارت خارجہ کی ٹرمپ کی پیشکش پر تنقید ، واشنگٹن کا رویہ مخالف، مجرمانہ
تہران (آئی این پی )ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو متضاد قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا رویہ مخالف اور مجرمانہ ہے۔واضح رہے کہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک نے الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے تاہم ایران نے الزامات کی سختی سے تردید کی۔