اسٹاک ایکسچینج : شدید مندی کے بعد بڑی تیزی ریکارڈ، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد  منگل کو بڑی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ  ہوا بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز 3 ہزار 652 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس   پر پہنچ گیا ۔