میرا سر شرم سے جھک گیا: جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر  نے بھارت میں موجود میں افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے پرتپاک استقبال پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ جاوید اختر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت میں استقبال دیکھ کر شرمندگی سے میرا سر جھک گیا ہے۔جاوید اختر  نے کہا کہ 'میرا سر شرم سے جھک گیا جب میں  دیکھتا ہوں کہ طالبان جو دنیا کا سب سے خطرناک دہشت گرد گروہ ہے کے نمائندے کو کس طرح عزت اور اس کا استقبال کیا جا رہا ہے، وہ بھی ان لوگوں کی جانب سے جو ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف  تقریریں کرتے ہیں