لاہور(کرائم رپورٹر)برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، فی کلوقیمت میں 7روپے کااضافہ ہوگیا۔ برائلرمرغی کا گوشت کی قیمت533روپے فی کلو مقرر ، برائلر زندہ 340،تھوک 354،پرچون ریٹ368 روپے مقرر کی گئی۔ فارمی انڈے344روپے فی درجن،پیٹی10200روپے کی ہوگئی۔