ٹوکیو (آئی این پی )جاپان کے شہر اوکایاما سے تعلق رکھنے والی کانو نامی 32 سالہ خاتون نے حال ہی میں خود کے تخلیق کردہ اے آئی پر مبنی کردار سے شادی کرلی جس کی باقاعدہ انہوں نے تقریب بھی منعقد کی تھی۔ یہ شادی قانونی طور پر تسلیم شدہ تو نہیں ہے، لیکن خاتون کا کہنا ہے کہ یہ رشتہ ان کے لئے ایک جذباتی حیثیت رکھتا ہے۔یہ تقریب اوکایاما شہر میں منعقد ہوئی جسے ایک ایسی کمپنی نے ترتیب دیا جو ٹو ڈی (2D) کرداروں کی شادیاں کرانے میں مہارت رکھتی ہے یعنی ایسے افراد کے لیے جو ورچوئل یا فرضی افراد کے ساتھ شادیاں کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں