حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے خودمختار کمیشن قائم کردیا

کمیشن قانون کے تحت اختیارات اور فرائض انجام دے گا، وزارت اطلاعات نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
کمیشن میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کی نمائندگی کے لئے مختلف یونینز اور ایسوسی ایشنز کے ارکان شامل
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ 2021ء￿  کی شق 11 کے تحت ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا ہے تاکہ صحافیوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیشن قانون کے تحت مقرر کردہ اختیارات استعمال کرے گا اور تفویض شدہ فرائض انجام دے گا۔کمیشن کے ارکان میں وزارت اطلاعات کے پی آئی او/ای ڈی جی (ایکس آفیشیو) اور وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر (ایکس آفیشیو) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مختلف صحافتی ایسوسی ایشنز اور یونینز کے ارکان بھی شامل کیے گئے ہیں ‘یہ کمیشن صحافیوں کے پیشہ ورانہ تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین اور پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔