خلاف آئین اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو پارلیمنٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی،ملک کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے خلاف آئین اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو پارلیمنٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی۔سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے تابع ہیں اور پارلیمنٹ سپریم ہے،یہی سویلین بالادستی ہے۔افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کو سرخرو کیا۔پاک فوج نے مئی میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ملک کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے 10مئی کو تاریخ رقم کی۔جنرل عاصم منیر اورایئر چیف ظہیر بابرکی دفاع پاکستان کے اعتراف میں قوم نے انکو عزت دی ہے۔پاکستان کی بری فوج،فضائیہ اور نیوی دنیا کی پروفیشنل اور بہادر افواج میں سرفہرست ہیں۔ایک رات میں 50 بل پاس کرنے والوں کو آئینی ترمیم پر اعتراض ہے۔