لاہور ( کرائم رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے وینٹی پلیٹ سکیم کے تحت اپنی گاڑیوں کے من پسند نمبروں کے اجرا کے لئے شہریوں سے اب تک 91 درخواستیں وصول کر لی ہیں۔ درخواستوں میں 80 پلاٹینم اور 11 گولڈن سکیم کے تحت وصول کی گئی ہیں ، محکمہ ایکسائز درخواستوں پر 26 نومبر کو قرعہ اندازی کرے گا۔ واضح رہے محکمہ ایکسائز نے اس سکیم کے تحت شہریوں سے تین ماہ قبل درخواستیں طلب کی تھیں۔