دہشتگر د وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپا نے لگے(کئی اکائونٹس کاکھوج لگ گیا)

 غیر قانونی وی پی اینزکے ذریعے پروپیگنڈہ اور جعلی معلومات کی تشہیر کی جاتی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کا عمل جاری 
اسلام آباد     (آئی این پی )وی پی اینزکی بندش یا بلاکنگ کے معاملے میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ  وی پی اینز کی بندش ملکی سالمیت کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے، پی ٹی اے کی جانب سے بے تحاشا غیرقانونی یو آر ایلز اورغیراخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان یو آر ایلز اورویب سائٹس کی فرانزک چھان بین کے بعد ہو شربا انکشافات سامنے آئے ہیں، دہشتگر عناصرد  وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپا لیتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردان غیرقانونی  وی پی اینزکے ذریعے پروپیگنڈہ اورجعلی معلومات کی تشہیرکرر ہے ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد اکائونٹس کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گمراہ کن مواد کا پھیلاوان غیررجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے، دہشت گرد اپنی شناخت چھپا کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں