عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

واشنگٹن(آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی  ۔  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھائو  دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ مختلف عالمی بینچ مارکس کے تحت قیمتیں 81 سے 106 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہی ہیں۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  (ڈبلیو ٹی آئی ) خام تیل کی قیمت تقریبا 81.22 سے 101.79 ڈالر فی بیرل کے درمیان ریکارڈ کی گئی جبکہ برینٹ کروڈ 105.92 سے 106.30 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہے