گرمی کی شدت کے باعث ’لو‘ لگنے کے کیسز میں اضافہ

گرمی کی شدت کے باعث ’لو‘ لگنے کے کیسز میں اضافہ

اسلام آباد : ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ’لو‘ لگنے کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

طبی ماہرین کی ہدایات:
پروفیسر اسرار الحق طور نے بتایا کہ زیادہ پسینہ آنا، شدید سر درد، چکر آنا، اور کمزوری ’لو‘ لگنے کی عام علامات ہیں۔ اگر ان علامات کے ساتھ بے ہوشی یا غشی طاری ہو جائے تو یہ انتہائی خطرناک صورتحال بن جاتی ہے جس میں فوری طبی امداد ضروری ہے۔

حفاظتی تدابیر:
خالی پیٹ دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔پانی اور مشروبات کا وافر استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔دھوپ میں کام کے دوران وقفہ لینا بہت ضروری ہے۔گرمیوں میں ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں تاکہ جسم کو ٹھنڈک ملے۔خاص طور پر بچے، بوڑھے اور بیمار افراد ’لو‘ لگنے کے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ان کا خاص خیال رکھا جائے۔
مشورہ:
ماہرین عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے دوران اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ہلکی پھلکی علامات کو نظر انداز نہ کریں۔ اگر کسی میں ’لو‘ لگنے کی علامات ظاہر ہوں تو فوراً قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔