اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2سالوں میں کورئیرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے 344کیسز رجسٹر ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ70کیسز میں منشیات ملک کے اندر اور 174میں بیرون ملک لے جانے کی کوشش اے این ایف نے ناکام بنادی۔ تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے 349آپریشنز کیے گئے۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ 400منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1393کلو منشیات ضبط کی گئی ۔