ٹرمپ اور مودی کی 17 جون کو پیرس میں ملاقات متوقع

نئی دہلی (آئی این پی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان فرانس میں جی-سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے امریکی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات 17 جون کو ہو گی۔صدر ٹرمپ آ ج (پیر کو) جی-سیون اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہوں گے۔ایک او ربھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے سینیئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے 17 جون کو ملاقات کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل دونوں رہنمائوں کے درمیان گذشتہ برس فروری کے مہینے میں واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تھی۔