29 فیصد اضافے سے مالی سال میں ریکارڈ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں:رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے 3.475 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 29 فیصد زیادہ ہے۔آئی ٹی برآمدات میں اضافے کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آٹ سورسنگ، سافٹ ویئر بطور سروس اور گیمنگ شعبوں کی ترقی سے مدد ملی۔پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور سمیت ایشیا پیسیفک مارکیٹس میں رسائی بڑھا کر برآمدی آمدنی میں اضافہ کیا