پنجاب میں دو سال کے دوران سنگین ناانصافیاں ہوئیں: علیمہ خان

پنجاب میں دو سال کے دوران سنگین ناانصافیاں ہوئیں: علیمہ خان

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام پارلیمینٹیرینز کا لاہور میں اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، یہ اجلاس پنجاب کے لیے حوصلہ افزا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ "پنجاب میں دو سال کے اندر بہت ظلم ہوا، ایسے میں یہ اجلاس اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔ ہم نے ہی کہا تھا کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو یکجا ہو کر یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے۔"علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ "ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ پنجاب کی قیادت کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، ہمیں بتایا گیا تھا کہ یہ صرف پارلیمینٹیرینز کا اجلاس ہے۔"انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی میں پیدا ہونے والی غلط فہمیاں جلد ختم ہو جائیں گی۔ "ان شاء اللہ سارا کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ہم سب لاہور کے ایونٹ کو سراہتے ہیں۔"