گوگل پے، جو کہ ایک عالمی ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے، مارچ 2025 کے وسط تک پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا جائے گا۔
اس پلیٹ فارم کی لانچ گوگل، ویزا، ماسٹر کارڈ اور پاکستانی مقامی بینکوں کے اشتراک سے ہوگی۔
گوگل پے کی خصوصیات:
پاکستانی صارفین کو اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرنے کی سہولت ملے گی۔اس کی مدد سے صارفین بغیر کسی contact کے موبائل پر ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکیں گے۔
ابتدائی فیچرز:
گوگل ایپ کی لانچ میں contactless ادائیگیاں کو فعال کرنے پر زور دیا جائے گا۔تاہم، گوگل والیٹ کی دیگر خصوصیات جیسے لائلٹی کارڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پاس پہلے مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
بینکوں اور اسٹیٹ بینک کا کردار:
ویزا اور ماسٹر کارڈ کے تعاون سے، پاکستانی بینک ٹیکنیکل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ سروس کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں 133,000 پی او ایس ٹرمینلز شامل ہیں، جن میں سے 99 فیصد پہلے ہی موبائل کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔یہ ڈیجیٹل سروس پاکستان میں ادائیگی کے نظام میں جدت لانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور صارفین کو موبائل پلیٹ فارم کے ذریعے آسان اور محفوظ ادائیگیوں کا موقع فراہم کرے گی۔