لاہور پولیس میں خود احتسابی کی نئی مثال: کرپشن کے الزام میں ایس ایچ او گرفتار

ایس ایچ او ڈیفنس اے میاں سجاد نے منشیات کے 3ملزمان سے 17لاکھ رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا تھا
ایس ایچ او سلیمان اکبر، کانسٹیبل مقبول شاکر کیخلاف اختیارات سے تجاوزپر مقدمہ ،گرفتاری کے لیے چھاپے 
  لاہور(آئی این پی )لاہور پولیس نے خود احتسابی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کرپشن کے الزا م میں 2ایس ایچ اوز کے خلاف ان ہی کے تھانوں میں مقدمات درج کرکے ایک کو گرفتار کر لیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے میاں سجاد نے منشیات کے 3ملزمان سے 17لاکھ رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا تھا، الزامات کی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او میاں سجاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فیصل کامران نے بتایا کہ دوسرے ایس ایچ او فیصل ٹائون سلیمان اکبر اور کانسٹیبل مقبول شاکر کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر دفعہ 155سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔ایس ایچ او فیصل ٹائون سلیمان اکبر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔