ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کاخیر مقدم

اسلام آباد(آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین معاشی ، تجارتی  اورسفارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔