ایندھن کی قیمتیں کم ہونے سے قبل مزید اوپر جائیں گی، کرس رائٹ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں بلند رہیں گی اور ممکنہ طور پر اس وقت تک بڑھتی رہیں گی جب تک کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمدورفت معمول پر نہ آجائے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ایک اقتصادی فورم میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں تیل کی قیمتیں اپنے عروج پر پہنچ جائیں گی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی۔ایک بار جب تنازع ختم ہو جائے اور توانائی کی فراہمی دوبارہ بحال ہو جائے تو آپ کو قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ان کا کہنا ہے کہ تنازع جتنا لمبا چلے گا، بحالی کے عمل میں اتنا ہی وقت لگے گا۔