بادل سنگھ،سورج سنگھ،سراج، ہدایت اللہ، دیدار، صداقت ،سلیمان ودیگر شامل،دھماکا خیز مواد ، 16حفاظتی فیوز برآمد:ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)کاوٓنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی)نے 189 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گوجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار، پمفلٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے، گرفتار دہشت گردوں میں 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ بھی شامل ہیں دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جبکہ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت اللہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔گرفتار دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔