کرک(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں مکوڑی ریگ تھری میں زمین کے تنازعے پر عوام اور مول کمپنی انتظامیہ کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ واقعے میں عوام کے پتھرا سے فرنٹیئر کانسٹیبلری(ایف سی) کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جھڑپ کے دوران ایف سی اہلکاروں نے عوامی حملے سے بچا ئوکے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مشتعل عوام نے احتجاجاً ریگ جانے والی مرکزی سڑک کو بند کر دیا، جبکہ مختلف مساجد میں مول کمپنی کے خلاف احتجاج میں شرکت کی اپیلیں کی گئیں۔