پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف، رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگ چی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق شہری رجسٹریشن کے لیے REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ارسال کریں گے، جبکہ گاڑی نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔ رجسٹریشن کے بعد فیول ٹوکن حاصل کرنے کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر پیغام بھیجنا ہوگا، جسے پٹرول پمپ پر دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔ اسلام آباد میں ریلیف کا آغاز پیر اور منگل کی درمیانی شب جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہوگا۔ موٹر سائیکل اور چنگ چی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔