عالمی ٹریبونل کے فیصلے سے پاکستان کا بھارت پر پلڑا بھاری ہو گیا، دونوں ممالک کے درمیان جنگوں اور چپقلش کے باوجود سندھ طاس معاہدہ ہمیشہ برقرار رہا
بیجنگ(آئی این پی )چین کے موقر جریدے سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے سندھ طاس پر عالمی عدالت کے فیصلے کوپاکستان کی کامیابی قرار دے دیا۔چینی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے سے پاکستان کو غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی، ٹریبونل نے قرار دیا کہ ایسا اقدام نہیں ہونا چاہئے تھا۔عالمی ٹریبونل کے فیصلے سے پاکستان کا بھارت پر پلڑا بھاری ہو گیا، دونوں ممالک کے درمیان جنگوں اور چپقلش کے باوجود سندھ طاس معاہدہ ہمیشہ برقرار رہا۔