لاہور(آئی این پی )محکمہ خزانہ نے پنجاب کے 3 مزید محکموں کو بجٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ ایکسائز اور محکمہ انڈسٹری کیلئے فنڈز جاریکئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو 5 ارب 30 کروڑ روپے جاریکئے گئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح محکمہ انڈسٹری کیلئے 625 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔