چک امرو ،لوڈ ٹرالر نے سکول جاتے طالبعلم کو کچل دیا

تیڑھا کا رہائشی 14سالہ عمر موقع پر ہی دم توڑ گیا، ساتھی طالبعلم زخمی
چک امرو،نورکوٹ (خصوصی رپورٹ) چک امرو میں سیمنٹ سیلوڈ ٹرالر نے سکول جاتے طالبعلم کو کچل دیا۔ ڈرائیور کو گرفتارکرکے ٹرالر قبضہ میں لے لیا گیا۔حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق تیڑھا(ظفروال) کا رہائشی عمر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے کچل ڈالا جس سے 14 سالہ عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دمل توڑ گیا۔ حادثے میں عمر کا ساتھی طالبعلم شدید زخمی ہوا ہے۔