2.5 کروڑ بچیسکولز سے آئوٹ

  پنجاب کے 96لاکھ بچیناخواندہ ،سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد میں سالانہ 20 ہزار کا اضافہ ہورہا ،پی آ ئی ای 
 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے مطابق پاکستان میں ڈھا ئی کروڑ بچے سکولز سے باہر ہیں جبکہ سکول نہ جانے والوں میں 1ہزار،84 ٹرانسجینڈر بھی شامل ہیں، پانچ سال سے سولہ سال تک کی عمر کے بچوں میں پنجاب پہلے ، سندھ دوسرے ، کے پی کے تیسرے ، بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں 96 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ان میں 47 لاکھ لڑکے ،48 لاکھ لڑکیاں ہیں۔ سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ،سندھ میں 37 لاکھ لڑکوں جبکہ 40 لاکھ لڑکیوں نے سکول کا دروازہ تک نہیں دیکھا، خیبر پختونخوا میں 49 لاکھ بچے سکولوں میں داخل نہ ہو سکے ، صوبہ میں 20 لاکھ لڑکے اور 29 لاکھ لڑکیاں سکولوں سے باہر ہیں ،بلوچستان میں 29 لاکھ بچے کبھی سکول نہیں گئے جن میں 14 لاکھ لڑکے اور 15 لاکھ لڑکیاںشامل ہیں۔ اسلام آباد میں 89 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں ، سرکاری ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پی آئی ای کے مطابق آ ئوٹ آف سکولز بچوں کی تعداد میں سالانہ 20 ہزار کا اضافہ ہورہا ہے ،اسلام آباد میں 47 ہزار 849 لڑکے اور 41 ہزار 275 لڑکیاں سکولز سے باہر ہیں۔ شہری علاقہ کے 24 ہزار لڑکے ،21 ہزار لڑکیاں، دیہی علاقہ کے 23 ہزار لڑکے اور 20ہزار سے زائد لڑ کیاں کبھی سکول نہیں گئیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔