پیر افورس نے زخمی کے 10 لاکھ اہلخانہ کے حوالے کردئیے

لاہور(کرائم رپورٹر) پیرافورس کے جوانوں نے دیانتداری کی مثال قائم کر دی، فردوس مارکیٹ گلبرگ میں سڑک پر مالک کو واپس کر دیئے۔موٹرسائیکل سوار شہری کا جام شیریں پارک کے سامنے ایکسیڈنٹ ہوا، شہری کے بے ہوشی کی حالت میں 10 لاکھ روپے بھی سڑ ک پر بکھر گئے۔ اس موقع پر پیرا فورس کے اہلکاروں سلمان، حمزہ نے رقم اکٹھی کی اور زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا جبکہ رقم زخمی شخص کے اہل خانہ کے حوالے کر دی۔زخمی شہری و اہلخانہ نے اس ایمانداری پر پیرا فورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔