غیر ملکی ماہر کارکنوں کو امریکہ میں عارضی طور پر لانے کا فیصلہ

ماہرین امریکی شہریوں کو اعلی مہارت والے شعبوں میں تربیت دینے کے بعد واپس چلے جائیں گے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے ایچ بی ون ویزا منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی ماہر کارکنوں کو امریکا میں عارضی طور پر لایا جائے گا تاکہ وہ امریکی شہریوں کو اعلی مہارت والے شعبوں میں تربیت دے سکیں۔ اس کے بعد یہ غیر ملکی کارکن واپس اپنے ممالک کو چلے جائیں گے، اور امریکا میں ان کاموں کو مکمل طور پر مقامی کارکنوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔