2ہزار سکھ یاتری10روز بعد واپس بھارت چلے گئے

پاکستان میں ہمیں اپنے گھر جیسا پیار، سکون اور احترام ملا:سکھ یاتریوں کی گفتگو
 لاہور(یواین پی) بھارت سے 10 روزہ مذہبی یاترا پر پاکستان آنے والے 2 ہزار سکھ یاتری اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے،پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ سکھ یاتریوں کو رخصت کیا۔سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کی جانب سے شاندار انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا  پاکستان میں ہمیں اپنے گھر جیسا پیار، سکون اور احترام ملا۔یاتریوں کے مطابق پاکستان میں واقع تمام گوردواروں کو محبت، خلوص اور احترام کے ساتھ محفوظ رکھا گیا ہے