کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا  ۔شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، 28دسمبر میں ہونے والے ان انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں