اسلام آباد(آئی این پی )وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے ازسرنو تعین کیلئے گیارہویں این ایف سی کا 18 نومبر کو مجوزہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق نیشنل فنانس کمیشن اجلاس کیلئے حتمی تاریخ پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ۔ وفاقی حکومت نے اجلاس کیلئے صوبوں سے دوسری بار رائے مانگی اور 18 نومبر کی ممکنہ تاریخ تجویز کی گئی تھی ۔ نیشنل فنانس کمیشن اجلاس کیلئے نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا