پاکستان ،مراکش کادوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

نیول چیف سے مراکش کی فضائیہ کے انسپکٹر کی ملاقات، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال 
    اسلام آباد(آئی این پی )چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے افواج کے درمیان دوطرفہ تربیت اور ملاقاتوں سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔